• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ازبکستان میں دوسرا دن، وزیرِ اعظم کی کانفرنس میں شرکت

وزیرِاعظم عمران خان کے دورۂ ازبکستان کا آج دوسرا دن ہے، وہ سینٹرل اینڈ ساؤتھ ایشیاء کانفرنس میں شرکت کے لیے کانگریس سینٹر پہنچ گئے۔

ازبکستان کے صدر نے وزیرِاعظم عمران خان کا کانگریس سینٹر کے کانفرنس ہال پہنچنے پر استقبال کیا۔

وزیرِ اعظم عمران خان سینٹرل اینڈ ساؤتھ ایشیاء ریجنل کنیکٹیویٹی کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔

وزیرِ اعظم عمران خان کی تاشقند میں اہم ملاقاتیں بھی شیڈول کا حصہ ہیں۔

وسطی اور جنوبی ایشیاء کے علاقائی ممالک کے درمیان ہونے والی کانفرنس رابطوں، چیلنجز اور مواقع کے حوالے سے کانگریس سینٹر تاشقند میں ہو رہی ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان آج ثمر قند اور بخارا کا دورہ بھی کریں گے جبکہ وہ آج شام ہی واپس اسلام آباد کے لیے روانہ ہوں گے۔

تازہ ترین