• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سارہ خان کے بھائی کو تنقید کا سامنا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اور ہردلعزیز اداکارہ سارہ خان کی تعریف تو ہر ایک شخص کرتا نظر آتا ہے لیکن سوشل میڈیا صارفین اداکارہ کے بھائی کو دیکھ کر خوش نظر نہیں آرہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اُن کے بھائی کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

حال ہی میں سارہ خان نے اپنے شوہر فلک شبیر اور بہن بھائیوں کے ہمراہ اپنی 29ویں سالگرہ منائی جس کی تصویریں اور ویڈیوز اُنہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیں۔


انہی تصویروں میں سارہ خان نے ایک تصویر اپنی دونوں بہنوں اور بھائی کے ساتھ بھی لی جوکہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سارہ خان کے بھائی کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین خاموش نہ رہ سکے اور اُن پر خوب تنقید کے تیر برسائے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’سارہ خان کا بھائی کچھ زیادہ ہی اسمارٹ ہے۔‘

رمشا نامی صارف نے لکھا کہ ’کیا سارہ خان نے بھائی اُدھار لیا ہے؟‘

عبداللّہ نامی صارف نے لکھا کہ ’یہ سارہ خان کا سگا بھائی نہیں لگ رہا۔‘

ایک اور صارف نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ’سارہ خان اور نور ہی سارے پیسے کھا جاتی ہیں، تھوڑا پیسہ اپنے بھائی پر بھی لگا دو۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ سال 17 جولائی کو اداکارہ سارہ خان اور نامور گلوکار فلک شبیر رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شوبز انڈسٹری کی اس جوڑی کو 2020ء کی بہترین جوڑی قرار دیا گیا تھا۔

تازہ ترین