یمن میں ایک شہری نے اپنی سابقہ بیوی اور بیٹی کو دستی بم سے اڑادیا۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دارالحکومت صنعا میں رونما ہونے والے اس ہولناک واقعے نے ملک بھر میں سنسنی پھیلادی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ہوا کچھ یوں کہ منیرہ الحداد نامی خاتون اپنے بھائی کے ساتھ سابق شوہر کے گھر اپنے بچے لینے کے لیے پہنچی۔
عدالت پہلے ہی بچوں کو ماں کو تحویل میں دینے کا فیصلہ دے چکی تھی، جس میں واضح کیا گیا تھا کہ بچوں کی پرورش کی حقدار ماں ہے باپ نہیں۔
یہی وجہ تھی کہ عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کی خاطر ماں بچوں کو لینے کے لیے سابقہ شوہر کے گھر پہنچ گئی۔
شوہر جو بے روزگار تھا، یہ ماجرا دیکھ کر طیش میں آگیا، اس نے اپنی مطلقہ، بچوں اور ان کے ماموں پر دستی بم پھینک دیا۔
بم کی زد میں آکر خاتون اور اس کی 5 سالہ بیٹی موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ بچوں کا ماموں زخمی ہوگیا جبکہ 3 سالہ بیٹا عبدالرحمٰن معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔
واقعہ کی خبر ہر طرف پھیل گئی، لوگوں نے باپ کے رویے کو ظالمانہ قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ اس جرم پر اسے سزا دی جائے۔