وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے بغیر پروٹوکول اچانک دورے کرنا شروع کردیے۔
وزیراعلیٰ نے اچانک ہی مردان اور ملاکنڈ کے اسپتالوں، تھانوں اور ایکسائز چیک پوسٹوں کا دورہ کیا۔
محمود خان نے اس موقع پر دوران ڈیوٹی غفلت برتنے پر مختلف شعبوں کے عملے کو معطل کردیا ہے۔
وزیراعلیٰ کے پی نے اپنے اچانک دورے میں شیر گڑھ ایکسائز چیک پوسٹ کے تمام عملے کو معطل کردیا۔
دوسری طرف ناقص انتظامات اور صفائی کی ابتر صورتحال پر درگئی اسپتال کے ایم ایس کو بھی معطل کرتے ہوئے وزیراعلی محمود خان نے ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ اور ڈی ایچ او ملاکنڈ سے وضاحت طلب کی۔
وزیر اعلی نے سخاکوٹ میں ٹریفک مینجمنٹ کی ابترصورتحال پر انچارچ سمیت دیگر عملہ کو بھی معطل کیا ۔
وزیر اعلیٰ محمود خان کا کہنا تھا کہ ڈیوٹی میں غفلت کرنے والا سرکاری اہلکار سیدھا گھر جائے گا۔