• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہماری کوششوں سے پاکستان گرے لسٹ میں ہے، بھارتی وزیر خارجہ کا اعتراف

ہماری کوششوں سے پاکستان گرے لسٹ میں ہے، بھارتی وزیر خارجہ کا اعتراف


کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے پاکستان کے خلاف فیٹف کے سیاسی استعمال کا اعتراف کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ جے شنکر نے اعتراف کیا کہ مودی حکومت کی کوششوں سے پاکستان فیٹف کی گرے لسٹ میں رہا، ہماری ہی کوششوں سے پاکستان فیٹف کے ریڈار پر آیا۔

خارجہ پالیسی پر بھارتی انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی کی ایک تربیتی ورکشاپ سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انڈیا اپنے پڑوسی ممالک سے بہتر تعلقات قائم رکھنے کیلئے کوششیں کررہا ہے تاہم اسی دوران انڈیا دہشتگردی کو ایک عالمی مسئلے کے طور پر اجاگر کرتا ہے ۔ 

انہوں نے دعویٰ کیا کہ بھارت ہی کوششوں سے لشکر طیبہ اور جیش محمد جیسی آرگنائزیشنز کو اقوام متحدہ کی دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ 

یاد رہے کہ پاکستان نےگرےلسٹ میں برقرار رکھنے پر فیٹف کے سیاسی استعمال کاسوال اٹھایا تھا، وفاقی وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نےگرے لسٹ میں برقرار رکھنے کے فیٹف کے فیصلے پر سوال اٹھایا تھا کہ یہ سیاسی ہے یا پھر تکنیکی ہے‘۔ 

انہوں نے کہا تھا کہ گرے لسٹ میں رکھنا پاکستان پر دباؤ برقرار رکھنے کی کوشش ہے، فیٹف کو مزموم مقاصد کے لیے سیاست زدہ کیا جا رہا ہے، ریکارڈ پر ہے فیٹف سے متعلق یہ کئی بار کہہ چکا ہوں۔

تازہ ترین