• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، ڈیلٹا وئیرینٹ کی شرح 92 فیصد سے متجاوز، ہیلتھ ایمرجنسی کے نفاذ کا مطالبہ

ڈاکٹروں اور ماہرین صحت نے حکومت سے کراچی میں کورونا کے بھارتی ڈیلٹا ویرینٹ کے تیزی سے پھیلنے کے باعث ہیلتھ ایمرجنسی کے نفاذ کا مطالبہ کردیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ کراچی میں ڈیلٹا ویرینٹ کی شرح 92 فیصد سے بڑھ چکی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سول اسپتال کراچی میں 48 بیڈ کے سرجیکل وارڈ کو کورونا وارڈ میں بدلا جارہا ہے، جناح اسپتال کراچی کے چیسٹ وارڈ کو بھی کورونا وارڈ میں بدلنے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

پروفیسر انجم رحمان کا کہنا ہے کہ لیاری جنرل اسپتال کے کورونا وارڈ میں بیڈز کی تعداد بڑھا رہے ہیں، شہر کے چند پرائیویٹ اسپتالوں میں جگہ خالی ہے لیکن مریض وہاں جانے کو تیار نہیں۔

حکام کے مطابق کراچی میں ڈیلٹا ویرینٹ کی شرح 92 فیصد سے بڑھ چکی ہے، ڈاکٹروں اور طبی عملے میں بھی کورونا وائرس انفیکشن کی شرح بڑھنے لگی ہے۔

تازہ ترین