سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان کا کہنا ہے کہ این اے 97 کے عوام کو محرومیوں سے نکالنا میرا مشن ہے۔
ہمایوں اختر خان نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت کو کسان اور زراعت پر خصوصی توجہ دینی ہوگی، حکومت کو چاہیے کہ وہ کسان تک براہ راست سبسڈی پہنچائے۔
اُنہوں نے کہا کہ ترقی اور وسائل کی تقسیم میں شہری اور دیہی علاقوں کی تفریق کو ختم کرنا ہوگا، حکومت دیہی علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنائے۔
ہمایوں اختر خان کا کہنا ہے کہ این اے 97 میں برادری اور وڈیرہ شاہی نظام کی سیاست کا خاتمہ ہوچکا ہے۔