• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عفت عمر کا اپنی طلاق سے متعلق سوال پر جواب

پاکستانی اداکارہ عفت عمر نے شوہر عمر سے طلاق سے متعلق سوال پر جواب دے دیا۔

اداکارہ کی جانب سے آج کل اپنی شادی کی تصاویر سمیت شوہر کے ہمراہ حالیہ تصاویر شیئر کی جارہی ہیں۔

ان ہی میں ایک پوسٹ پر اداکارہ سے صارف نے پوچھا کہ طلاق ہوگئی ہے آپ کی۔

صفیہ نامی صارف کو عفت عمر نے طنزیہ لہجے میں جواب دیا، اداکارہ نے لکھا کہ اگر آپ تھوڑی سی عقل یا کامن سینس استعمال کرلیں تو آپ کو خود سمجھ آجائے  گی۔

اداکارہ نے لکھا کہ اگر ایسا معاملہ ہوتا جیسا آپ کہہ رہی ہیں تو پھر میں کیوں یہ تصاویر ابھی اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کرتی ۔

یاد رہے کہ عفت عمر اپنے بے باک تبصروں اور تیکھے کمنٹس کی وجہ سے اکثر و بیشتر خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ نے اپنی اصل عمر بتا کر مداحوں کو خاصی حیرت میں مبتلا کیا تھا۔

عفت عمر کا بتانا تھا کہ ان کی عمر 40 نہیں بلکہ 49 برس ہے اور وہ اسے انجوائے بھی کررہی ہیں۔

تازہ ترین