• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن سے پہلے پی ٹی آئی والے کہاں تھے؟ پرویز اشرف

میرپور آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کے جلسے میں سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف اور قادر پٹیل نے تحریک انصاف کی حکومت پر تنقید کی۔

راجا پرویز اشرف نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف والے پہلے کہاں تھے، الیکشن ہونے والے ہیں تو پی ٹی آئی والے آزاد کشمیر آگئے ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قادر پٹیل کا کہنا تھا کہ تین سال سے عمران خان کو بھگت رہے ہیں، اب ہمیں معاف کردو۔ اگر یہاں روزانہ کرپشن ہوتی تھی تو تین سال سے آپ کی حکومت ہے بتاؤ وہ پیسا کہاں ہے؟۔

تازہ ترین