اسلام آبا د(این این آئی)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بجلی گیس بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ کنٹینر پر کھڑے ہوکر کہتے تھے ماضی کی حکومتوں نے ضرورت سے زیادہ پاور پلانٹ لگائے ہیں، اب انکی اپنی بدانتظامی اور نااہلی کی وجہ سے ملک میں لوڈشیڈنگ واپس آگئی ہے۔ ایک بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ حکومت بتائے کہ 16 گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا ذمہ دار کون ہے، آپ بس انکوائری رپورٹ بنا کہ بری الذمہ نہیں ہوسکتے۔انہوں نے کہا کہ بجلی شارٹ فال 5000 میگاواٹ سے زیادہ ہو چکا ہے، اس وقت تمام پاور پلانٹس اپنی صلاحیت سے کم بجلی پیدا کر رہے ہیں، اسکا ذمہ دار کون ہے؟ انہوں نے کہاکہ حکومت نے سی این جی اور صنعت کے شعبے کو گیس کی فراہمی بھی بند کر دی ہے۔