• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کا بھارتی مصنوعات پر 25 فیصد اضافی ٹیرف: مجموعی ٹیرف کی شرح 50 فیصد تک پہنچ گئی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

امریکا کا بھارتی مصنوعات پر 25 فیصد اضافی ٹیرف نافذ کرنے کے بعد مجموعی شرح 50 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ آج سے نافذ ہوگیا ہے۔

امریکی کسٹمز اور بارڈر پروٹیکشن کی جانب سے جاری کردی نوٹس میں شپنگ کمپنیوں کو تین ہفتے کی چھوٹ دی گئی ہے جس کے تحت وہ بھارتی سامان جو 27 اگست سے پہلے کسی جہاز پر لادا گیا اور امریکا کی طرف روانہ تھا، اسے17 ستمبر تک امریکا میں پرانی کم شرح والے ٹیرف پر داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔

بھارتی مصنوعات پر امریکی اضافی ٹیرف روس یوکرین جنگ میں بھارت کی جانب سے روس کی حمایت کے جواب میں لگایا گیا ہے۔

بھارتی ایکسپورٹرز کے مطابق شرح میں اضافہ بھارت کی امریکا کو ہونے والی 87 ارب ڈالر مالیت کی برآمدات میں سے تقریباً 55 فیصد کو متاثر کر سکتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید