• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ ضمنی الیکشن، رانا ثناء کے کاغذات نامزدگی منظوری کیخلاف اپیل ناقابل سماعت قرار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

لاہور ہائی کورٹ الیکشن ٹریبونل نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کے سینیٹ ضمنی الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف اپیل ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی۔

الیکشن ٹریبونل نے اپیل کنندہ وکیل کو 5 لاکھ روپے جرمانہ کرتے ہوئے کہا کہ جرمانہ کی ادائیگی تک اپیل کنندہ کا کوئی کیس سماعت کے لیے مقرر نہ کیا جائے۔

عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ بادی النظر میں اپیل کنندہ نے عدالت کا وقت ضائع کیا، آپ کی اپیل کس طرح قابل سماعت ہے؟ آپ ووٹر بھی نہیں اور نہ ہی تجویز کنندہ ہیں۔

واضح رہے کہ وزیرِاعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللّٰہ کے سینیٹ کے ضمنی الیکشن کے لیے کاغذاتِ نامزدگی منظور ہونے کا اقدام الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کیا گیا تھا۔

اپیل کنندہ نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ رانا ثناءاللّٰہ کے کاغذاتِ نامزدگی کے کوائف میں متعلقہ معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

قومی خبریں سے مزید