• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک جگہ مختلف اوقات میں نمازِ عید کے زیادہ اجتماعات منعقد کیئے جائیں: محکمہ داخلہ سندھ

محکمۂ داخلہ سندھ نے صوبے میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر عید الاضحی کے لیے گائیڈ لائنز جاری کر دیں۔

محکمۂ داخلہ سندھ کی گائیڈ لائنز کے مطابق ایک مقام پر مختلف اوقات میں عید کے ایک سے زائد اجتماعات منعقد کیئے جائیں۔

عید الاضحیٰ کے لیے جاری کی گئی محکمۂ داخلہ سندھ کی گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ عید الاضحیٰ کی نماز کھلے مقامات پر ادا کی جائے۔

محکمۂ داخلہ سندھ کی جاری کی گئی گائیڈ لائنز میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نمازِ عید کے لیے آنے والوں کو تھرمل اسکینر سے گزارا جائے۔

جاری کی گئی محکمۂ داخلہ سندھ کی گائیڈ لائنز میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نمازِ عید کے اجتماع میں سماجی فاصلے برقرار رکھے جائیں، اس دوران ماسک پہننے پر لازمی عمل کیا جائے۔

تازہ ترین