• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راکھی ساونت راج کندرا اور شلپا شیٹھی کے حق میں بول پڑیں

بھارت کی آئٹم گرل راکھی ساونت راج کندرا کی گرفتاری کے بعد ان کے اور ان کی اہلیہ شلپا شیٹی کے حق میں بول پڑیں۔ 

انسٹاگرام پر راکھی کی ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں وہ یہ کہتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں کہ یہ سب کچھ شلپا شیٹی کو بدنام کرنے کے لیے کیا جارہا ہے۔ 

اس ویڈیو میں راکھی کا کہنا تھا کہ شلپا شیٹی نے انڈسٹری میں نام کمانے کے لیے کافی محنت کی ہے وہ ایک بہت اچھی انسان ہیں، یہ سب کچھ انھیں بدنام کرنے اور ان کا نام خراب کرنے کے لیے کیا جارہا ہے۔ 

خیال رہے کہ ایک روز قبل غیر اخلاقی فلم بنانے کے الزام میں ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نے شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو گرفتار کرلیا تھا۔ 

پولیس کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ ان کے پاس راج کندرا کے خلاف واضح ثبوت ہیں، جبکہ یہ بھی کہا تھا کہ اس معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔ 

ادھر راکھی ساونت نے بھی راج کندرا کے حق میں آواز بلند کرتے ہوئے کہا ہے یہ سب کچھ راج کندرا اور ان کے اہلِ خانہ کو بدنام کرنے کے لیے کیا جارہا ہے، وہ ایک اچھے انسان ہیں۔ 

انھوں نے شلپا شیٹی اور راج کندرا کے لیے "جیو اور جینے دو" کا نعرہ بھی بلند کیا اور کہا کہ ان دونوں کو ان کی زندگی سکون کے ساتھ جینے دی جائے۔ 

تازہ ترین