• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چچانے بیٹوں کے ہمراہ چھریوں کے وار سے دو بھتیجے قتل کر دیے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)چچانے اپنے بیٹوں کے ہمراہ چھریوں کے وارکرکے اپنے دو بھتیجوں کوموت کے گھاٹ اتاردیا۔تھانہ واہ کینٹ کو محمد خا ن نے بتایا کہ میرے بیٹے فضل ، واحد اور بھائی عبدالمنان اور اسکا بیٹا حسیب اللہ کریش مشین پر کام کر رہے تھے کہ10 بجے رات میرا چھوٹا بھائی دوست محمدخان اور اسکے بیٹے کبیر ،زاہد اور بیلول کریش مشین پر آ گئے اورر بحث و تکرار شروع کردی کہ مشین کا سارا منافع تم نے لے لیا ہے ۔ دوست محمد اور اس کے بیٹے کبیر نے چھریاں نکال لیں۔کبیر نے یکے بعد دیگرے واحد پرچھریوں کے وار شروع کر دیے ،فضل چھڑانے کیلئے آگے بڑھاتو دوست محمد نے اس پر وار کئےجس سے میرے دونوں بیٹے شدید زخمی ہو کر چل بسے۔
تازہ ترین