• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خطے میں امن کیلئے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، سعید خطیب زادہ

 
نائب ایرانی وزیر خارجہ سعید خطیب زادہ(فائل فوٹو)۔
نائب ایرانی وزیر خارجہ سعید خطیب زادہ(فائل فوٹو)۔ 

ایران کے نائب وزیر خارجہ سعید خطیب زادہ نے کہا ہے کہ خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، کسی بھی محاذ پر لڑائی جاری رہنے کا مطلب ہے کہ جنگ پورے خطے میں جاری ہے۔

لبنانی میڈیا کو انٹرویو میں سعید خطیب زادہ نے کہا ہے کہ خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایران اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے۔ 

ایران کے نائب وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ایران نے یمن میں ثالثی کی پیشکش کی، لیکن ابھی تک کوئی مثبت جواب موصول نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ایران لبنان پر اسرائیلی حملے ختم کرانے کے لیے پُرعزم ہے تاہم انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ لبنانی حکومت اپنے فیصلوں کی خود ذمہ دار ہے۔

سعید خطیب زادہ کا کہنا تھا کہ امریکا اور اسرائیل نے ایران اور لبنان پر حملوں کے ذریعے اسلام آباد مفاہمت کی خلاف ورزی کی، اسرائیل پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا کہ وہ اپنے وعدوں پر عمل کرے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید