• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید ا لا ضحی پرآج تین نئی پشتو فلمیں سینمائوں کی زینت بنیں گی

پشاور ( وقائع نگار) کورونا کی وباء کی وجہ سے عیدالفطر پر ملک بھر کی طرح خیبر پختونخوا میں کوئی بھی نئی فلم ریلیز نہیں ہوسکی تھی جس کی وجہ سے اس بار عیدالاضحی کے موقع پر عیدالفطر کیلئے بنائی گئی نئی پشتو فلمیں آج خیبر پختونخوا سمیت کراچی اور کو ئٹہ میںسینمائوں کی زینت بنیں گی اور انکے مابین کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے عید الفطر پر پشتو زبان کی تین فلمیں نمائش کیلئے پیش ہونا تھیں جو کورونا کی پابندیوں کی بناپر تینوں فلموں کی نمائش اب عید الضحیٰ پر ہوگی شاہد خان کی ایک ٗارباز خان کی تین ٗ عجب گل کی ایک جبکہ جہانگیر خان کی دو فلمیں ریلیز ہوں گی ۔معروف ہدایتکار ارشد خان کی ’ بدمعاشی دا خیال کوہ’ ‘ ‘ شاہد عثمان کی ’’ نوئے زخمونہ‘‘ اور ڈائریکٹر نادر خان کی ’’ راج د ا بدمعاشے‘ میں مقابلہ ہوگا ۔ ان فلموں میں شاہد خان ‘ارباز خان ‘ جہانگیر خان ‘اور عجب گل جیسے مشہور اداکار فن کے جوہر دکھائیں گے۔ ان فلموں میں فیروزہ ٗسدرہ نور ٗجیا بٹ ٗشیلا چوہدری ٗآمنہ رائے ٗنیلم گل جیسی حسینائیں حسن کے جلوے بکھیرتی نظر آئیں گی۔ تینوں فلمیں تفریح اور موسیقی سے بھرپور ہیں جس میں عام فلم بینوں کی پسند کو مدنظر رکھ کر گانے اور ایکشن تیار کئے گئے ہیں ڈائریکٹر ارشد خان کی فلم’’ بدمعاشی دا خیال کوہ‘‘ کی کاسٹ میں شاہد خان ‘ ارباز خان ‘آصف خان ٗطارق جمال ٗ شیلا چوہدری ‘ آمنہ رائے ٗ جیا بٹ ٗ فرح زمان ٗرحیم شہزاد ‘جہانداد ‘عمران خٹک ‘خالدہ یاسمین شامل ہیں ڈائریکٹر شاہد عثمان کی فلم ’’ نوئے زخمونہ ‘‘کی کاسٹ میں ارباز خان ‘عجب گل ‘جہانگیر خان ‘ زرداد بلبل ٗ نیلم گل ٗ فیروزہ سدرہ نور ٗ عمران ۃخٹک ٗ ممتاز زیب ٗعلی جمال ٗ چھوٹا ارشد ٗچھوٹا رحمت الہیٗ جہاندادخالدہ یاسمین و دیگر شامل ہیں ڈائریکٹر نادر خان کی راج دا بدمعاشے میں ارباز خان ٗ عجب گل ٗجہانگیر خان ٗحسین سواتی ٗ فیروزہ ٗ سدرہ نور جہانداد ٗعمران خٹک ٗ ممتاز زیب ٗعلی جمال ٗفرح زمان ٗ شہناز خالدہ یاسمین دیگر شامل ہیں کورونا وباء کی وجہ سے شائقین کافی عرصہ سے بڑی سکرین پر تفریحی فلموں سے محروم رہے اور امید ہے کہ بڑی عید پر شائقین کورونا ایس او پیز کو مدنظر رکھ کر سینمائوں کا رخ کریں گے ۔ہدایت کار ارشد خان نے کہا ہے کہ میں نے اس بار جس معیاری اور بہترین کہانی پر مبنی پشتو فلم ’بدمعاشی دا خیال کوہ“ بنائی ہے ایک دلچسپ اور سبق آموز کہانی ہے اور موجودہ دور میں وہی پشتو فلمیں زبردست کامیابی سے ہمکنار ہوگی جس میں معیاری اور مضبوط کہانی اور جاندار ڈائیلاگ ہونگے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد خان نے کہا کہ عید الضحیٰ پر فلم بین میری فلم کو بہت انجوائے کریں گے ہم نے نہایت محنت اور لگن سے اپنی فلم مکمل کی ہے جس میں شاہد خان سمیت سبھی فنکاروں نے بے مثال پرفارمنس پیش کی ہے ڈائریکٹر شاہد عثمان اور نادر خان بھی اپنی فلموں سے کافی پرامید ہیں اور انہیں امید ہے کہ انکی فلمیںکہانی ٗڈائریکشن اور ہر لحاظ ایک مکمل اور بہترین فلمیں ہیں اور بڑی عید پر عید میلہ لوٹ لیں گی۔
تازہ ترین