نائیجل فراج کی یورپی عدالت برائے انسانی حقوق سے علیحدگی کی تجویز مسترد
برطانوی اراکینِ پارلیمنٹ نے دائیں بازو کے لیڈر نائیجل فراج کی اس تجویز کو مسترد کر دیا ہے جس میں برطانیہ کے یورپی عدالتِ برائے انسانی حقوق سے نکلنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ ووٹنگ میں 154 ارکان نے مخالفت جبکہ 96 نے حمایت کی، یوں فراج کو 58 ووٹوں کے فرق سے شکست ہوئی۔