• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان حکومت بھارت کے ہاتھوں میں کھیل رہی ہے، جاوید ہاشمی

سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ ہم افغانستان کو نظر انداز نہیں کر سکتے، افغان حکومت بھارت کے ہاتھوں میں کھیل رہی ہے۔

ملتان کی شاہی عید گاہ میں عید نماز ادا کرنے کے بعد سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا کہ بھارت نیا بحران پیدا کر رہا ہے، افغانستان میں آکر امریکا اور روس شکست کھا رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ یہ دباؤ ہم پر بھی آئے گا ہمیں غیر جانبدار رہنا چاہیے.

جاوید ہاشمی نے کہاکہ افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیں ہمیں بےشمار بحرانوں کا سامنا ہے، عمران خان کٹھ پتلی بنا ہوا ہے ۔

تازہ ترین