• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ویو کے ساحل پر کنٹینر سے لدا بحری جہاز پھنس گیا


کراچی سی ویو کے ساحل پر کنٹینر سے لدا بحری جہاز پھنس گیا، 77 ہینگ ٹونگ بحری جہاز پر کئی کنٹینر لدے ہوئے ہیں، کارگو بحری جہاز ساحل پر ایک کلو میٹر سے کم دوری پر موجود ہے۔

ترجمان کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کے مطابق جہاز کو کراچی پورٹ پر کوئی جگہ الاٹ نہیں کی گئی تھی، جہاز کا انجن کمزور ہونے پر اونچی لہروں کے باعث یہ ساحل پر آگیا ہے۔

کے پی ٹی ترجمان نے بتایا کہ پھنسے ہوئے جہاز کو ریسکیو کرنے کے لیے کے پی ٹی اور نیوی کے جہاز روانہ کر دیئے گئے ہیں۔

دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جہاز چند گھنٹے پہلے ساحل پر پھنسا ہے۔


تازہ ترین