• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان خان فلم ’ٹائیگر 3 ‘ بنانے کیلئے تیار

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے سوشل میڈیا پر اپنےمداحوں کو بڑی خوشخبری سنادی ہے کہ وہ فلم ’ٹائیگر 3 ‘ بنانے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔

سلمان خان نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ورک آؤٹ کرتے ہوئے اپنی ایک ویڈیوشیئر کی ہے ، جس میں انہیں اپنی فٹنس برقرار رکھنے کے لیے جم میں ورزش کرتے دیکھا جاسکتاہے۔


انہوں نےیہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرے خیال میں یہ لڑکا ٹائیگر 3 کے لیے ٹریننگ کررہا ہے۔‘

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ باربی کترینہ کیف بھی اس فلم میں اپنی خوبصورتی کے جلوے بکھیرتی نظر آئیں گی۔

تازہ ترین