• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر دو مسافر طیارے آپس میں ٹکراگئے، تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلائی دبئی اور بحرین کی ایئرلائن گلف ایئر کے دو طیارے جمعرات کی صبح ٹیکسی کرتے ہوئے آپس میں ٹکرائے۔

حکام کے مطابق فلائی دبئی کا بوئنگ طیارہ کرغیزستان روانگی کے دوران معمولی حادثے کا شکار ہوا۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ حادثے کے بعد طیارے کو واپس اسٹینڈ میں منتقل کردیا گیا۔

تازہ ترین