• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیسٹ اسکواڈ کے تمام 11 ارکان روم آئسولیشن میں چلے گئے

قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل 11 کھلاڑیوں نے لاہور کے مقامی ہوٹل میں رپورٹ کردی، روم آئسولیشن کے بعد کھلاڑی 26 جولائی کو ویسٹ انڈیز روانہ ہوں گے۔

پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کی لاہور کے مقامی ہوٹل پہنچے پر ارائیول کوویڈ ٹیسٹنگ ہوئی، جس کے بعد ٹیسٹ اسکواڈ کے تمام 11 ارکان روم آئسولیشن میں چلے گئے۔

پلئیرز کی پہلی کووڈ ٹیسٹنگ 19 جولائی کو گھروں میں کی گئی تھی ٹیسٹنگ کے رزلٹ منفی آئے تھے۔

کھلاڑی 26 جولائی کو ویسٹ انڈیز روانہ ہوں گے، جہاں وہ بارباڈوس میں قومی ٹیم کو جوائن کریں گے۔

تازہ ترین