• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خلیج بنگال میں ہوا کا کم دباؤ، آج سے سندھ بھر میں بارشوں کا امکان

خلیج بنگال میں ہوا کے کم دباؤ کی وجہ سے آج سے سندھ بھر میں بارشوں کا امکان ہے۔

آج سے 25 جولائی تک تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ اور میرپورخاص میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی اور حیدرآباد میں اتوار اور پیر کو گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

ادھر پنجاب، بلوچستان اور کشمیر کے بعض علاقوں میں آج بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

تازہ ترین