پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں ایک 24 سال کے نوجوان نے مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی۔
گوجرانوالہ پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ خود کشی کرنے والے نوجوان عامر کا 5 ہزار روپے عیدی نہ ملنے پر گھر والوں سے جھگڑا ہوا تھا۔
گوجرانوالہ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ عامر گھر والوں سے ناراض تھا، جس کی وجہ سے اس نے خودکشی کی، تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔