اداکار عمران ہاشمی پیٹ کے ٹشوز کی سرجری کے بعد سیٹ پر واپس آگئے
بالی ووڈ کے رومانی کرداروں کے لیے مشہور عمران ہاشمی کی سرجری کے بعد دوبارہ سیٹ پر واپسی ہوئی ہے۔ وہ حال ہی میں فلم آوارہ پن 2 کی شوٹنگ کے دوران ایک ایکشن سین کرتے ہوئے پیٹ پر خطرناک چوٹ لگنے سے زخمی ہوئے جس سے انکے پیٹ کے ٹشوز پھٹ گئے تھے اور انھیں ہنگامی بنیادوں پر سرجری کرانا پڑی۔