• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم کا باپ سزا یافتہ مجرم ، مہنگائی اربوں ڈالرز کی منی لانڈرنگ سے ہوئی یہ جلسے، یہ تڑپنا، مچلنا سب ٹوپی ڈرامہ یہ چورن اب نہیں بکے گا،فردوس عاشق

لاہور(مانیٹرنگ سیل) معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مریم نواز کے والد سزا یافتہ مجرم ہیں ۔ جو جرائم پیشہ انڈرورلڈ ڈان کی طرح بیرون ملک بیٹھ کر اپنے کارندوں کے ذریعے ملک میں انتشار پہچانا چاہتے ہیں ، مریم نواز کے سیالکوٹ جلسہ سے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا یہ جلسے یہ تڑپنا یہ مچلنا تفریح تو ہو سکتا ہے ۔ اس سے قوم کو دھوکہ نہیں دیا جا سکتا ۔ ان سب ٹوپی ڈراموں کا کوئی فائدہ نہیں۔ ملک کو قوم کے لوٹے ہوئے پیسے واپس کریں تو معافی مل سکتی ہے ،یہ جو پٹرول ، لوڈشیڈنگ مہنگائی چورن بیچنا چاہتی ہے وہ نہیں بکے گا ۔ آج جو مہنگائی ہے اس کا تعلق ان اربوں ڈالرز کی منی لانڈرنگ سے ہے جو ملک سے باہر چلے گئے ہیں ۔
تازہ ترین