• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوٹنے کے دوران فائرنگ، پڑوسی جاں بحق، شہری زخمی، 17 گاڑیاں و موٹرسائیکل بھی غائب، لاکھوں کی چوریاں اور ڈاکے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری 12موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز ،لیپ ٹاپ اورنقدی وغیرہ سے جبکہ اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں شہری چار گاڑیوں، ایک موٹرسائیکل ، لاکھوں کی نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے۔تھانہ صدرواہ کو شہزاد انور بھٹی نے بتایا کہ اپنی فیملی کے ساتھ گھر میں سویا ہوا تھا کہ اچانک نامعلوم افرادمیرے گھر میں آ گئے اور رقم کی ڈیمانڈ کی میرے انکار کرنے پر مجھے زبر دستی بیٹھک میں بند کر دیا اور میرے گھر کی تلاشی شروع کر دی میں بیٹھک کادروازہ کھول کر باہر نکل گیا اور شور واویلا کیا جس پر میرا پڑوسی محمد ظہیر بھی آ گیااسی دوران ایک ملزم مسلح پسٹل میرے پیچھے گلی میں آیا جس نے یکے بعد دیگرے دو فائر ہم پر کیے جس میں ایک فائر مجھے دا ئیں ہاتھ کی شہادت والی انگلی میں لگا اور دوسرا فائر محمد ظہیر کو سامنے لگا جو موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا چاروں مسلح ڈاکومیراموبائل لے کرفرارہوگئے۔تھانہ سول لائن کے علاقہ ٹاہلی موہری میں پروین اختر کے گھر میں ایک عورت ایک مرداور ایک نوجوان لڑکا داخل ہوئے جو گن پوائنٹ پرگھرسے 12 لاکھ 19 ہزار روپے چھین کرفرارہوگئے۔تھانہ صادق آبادکے علاقہ خرم کالونی میں ملک صالح محمدایڈووکیٹ کے گھرکے تالے توڑکرنامعلوم چور20تولے طلائی زیورات،7لاکھ روپے اورایل ای ڈی چوری کرکے لے گئے۔ڈکیتی و چوری کی دیگر وارداتیں تھانہ پیرودھائی ،تھانہ نیوٹاؤن،تھانہ صادق آباد،تھانہ آراے بازار،تھانہ ائرپورٹ ،تھانہ سٹی ،تھانہ ریس کورس،تھانہ مورگاہ ،تھانہ نصیرآباد ،تھانہ صدرواہ ،تھانہ مندرہ ،تھانہ روات ،تھانہ شہزاد ٹاون ،تھانہ رمنا، تھانہ کورال، تھانہ کورال اورتھانہ رمنا کی حدود میں ہوئیں، جن میں طلائی زیورات، کرنسی، موبائلز اور دیگر قیمتی سامان اڑا لیا گیا۔
تازہ ترین