• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: سی ویو پر پھنسے جہاز سے متعلق اہم حقائق سامنے آگئے

کراچی کے سی ویو ساحل پر پھنسے سپلائی جہاز کے حوالے سے اہم حقائق سامنے آگئے۔

وفاقی وزیر علی زیدی اور کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کے دعوے کے برعکس کیپٹن کی ایمرجنسی کال کا انکشاف ہوا ہے۔

بحری جہاز کے کیپٹن عمر نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کی اور سپلائی جہاز کے حوالے سے اہم انکشافات کیے ہیں۔

بحری جہاز کے کیپٹن نے بتایا کہ جہاز کا ایک لنگر 20 جولائی کو ٹوٹا، جس کے بعد فوری برتھ دینےکی درخواست کی۔

انہوں نے مزید کہاکہ ایک لنگر کے ساتھ جہاز سنبھالنا مشکل تھا لیکن برتھ نہیں دی گئی، دوسرا لنگر 20 اور 21 جولائی کی درمیانی شب رات 1 بجکر 15 منٹ پر ٹوٹا۔

جہاز کے کیپٹن عمر نے دعویٰ سے یہ بھی کہاکہ میں نے بحیثیت کیپٹن 1 بج کر 20 منٹ پر ایمرجنسی کال کی، میری ایمرجنسی کال پورٹ قاسم اور منوڑہ بھی سن رہا تھا، کے پی ٹی کنٹرول نے کوئی مدد نہ کی۔

اُن کا کہنا تھاکہ کے پی ٹی کنٹرول نے افسران کے میٹنگ میں ہونے کا بتایا، تمام کمیونیکیشن کا ریکارڈ جہاز میں موجود ہے۔

تازہ ترین