• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر انتخابات: پیپلز پارٹی کو مزید 2 سیٹیں ملنے کی امید

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات میں دو حلقوں میں قلیل فرق سے شکست کے بعد دوبارہ ووٹوں کی گنتی پر یہ نشستیں ملنے کی امید ظاہر کردی۔ 

اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ آزاد جموں و کشمیر میں ضلع باغ کے انتخابی حلقے ایل اے 16 کے حتمی نتائج ابھی تک امیدواروں کو نہیں دیے گئے۔

انھوں نے کہا کہ ضلع باغ کے انتخابی حلقے ایل اے 16 سے جیالے امیدوار سردار قمر زمان واضح برتری سے جیت رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ضلع باغ کے انتخابی حلقے ایل اے 16 میں شکست سے بچنے کے لیے پولنگ اسٹیشنوں کو ہی جلادیا گیا تھا۔

شازیہ مری نے خبردار کیا کہ اگر ضلع باغ کے انتخابی حلقے ایل اے 16 کے انتخابی نتائج فی الفور جاری نہ کئے گئے تو دمادم مست قلندر ہوگا۔

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ چند سو ووٹوں سے ہروائے جانے والے ایل اے 32 چکار سے جیالے امیدوار اشفاق ظفر کی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست منظور ہوچکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایل اے 19 ہجیرہ سے جیالے امیدوار سعود صادق کو بھی چند سو ووٹوں سے ہروایا گیا اور وہ بھی دوبارہ گنتی کی درخواست دینے والے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں ایل اے 19 ہجیرہ اور ایل اے 32 چکار سے جیالے امیدوار جیت جائیں گے۔

تازہ ترین