• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرنس آئل کی پیداوار میں گذشتہ مالی سال کے دوران عمومی اضافہ

اسلام آباد(اے پی پی)ملک میں فرنس آئل کی پیداوار میں گذشتہ مالی سال کے دوران عمومی اضافہ کارحجان دیکھنے میں آیاہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں ملک میں فرنس آئل کی پیداوارمیں ماہانہ بنیادوں پر5.59 فیصد اورسالانہ بنیادوں پر12.60 فیصد کی نموہوئی ہے۔جولائی 2020 سے مئی 2021 تک کی مدت میں ملک میں 2,462,444000 لیٹر فرنس آئل کی پیداوارریکارڈکی گئی ہے جو پیوستہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 12.60 فیصدزیادہ ہے، پیوستہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 2,186,918000 لیٹرفرنس آئل کی پیداوارریکارڈکی گئی تھی۔مئی 2021 میں ملک میں 194,928000 لیٹرفرنس آئل کی پیداوارہوئی جو مئی 2020 کے 184,609000 لیٹرکے مقابلہ میں 5.59 فیصدزیادہ ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں مجموعی طورپر14.57 فیصدکی نمایاں بڑھوتری ہوئی ہے۔

تازہ ترین