• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں بلدیاتی انتخابات اور غیر سیاسی ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی کیلئے درخواست دائر

کراچی (این این آئی)بلدیاتی انتخابات اور غیر سیاسی ایڈمنسٹریٹر تعینات کرنے سے متعلق پی ٹی آئی نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔ درخواست خرم شیر زمان سمیت چھ اراکین اسمبلی نے دائر کی۔ دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ آرٹیکل 140 اے کے صوبائی حکومت پر لازم ہے وہ بلدیاتی انتخابات کرائیں، سندھ میں فوری طور پر بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں۔ سندھ میں بلدیاتی سیٹ اپ اگست 2020 میں ختم ہوا۔ قانون کے مطابق 120روز میں بلدیاتی انتخابات کرانا ہوتے ہیں۔ سال گزر جانے کے باوجود بلدیاتی انتخابات نہیں کرائے جا رہے۔ سندھ میں فوری بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دیا جائے۔ بلدیاتی انتخابات ہونے تک غیر جانبدار ایڈمنسٹریٹر تعینات کیا جائے۔ حکومت کو سیاسی وابستگی کے حامل افراد کو ایڈمنسٹریٹر تعینات کرنے سے روکا جائے۔ درخواست دائر کرنے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے خرم شیر زمان نے کہا کہ پچھلے 13 سال سے پیپلز پارٹی نے لوٹ مار کا ماحول پیدا کیا۔ سندھ صوبے کے عوام کی چیخیں نکل رہی ہیں۔ ہم نے سندھ ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کردی ہے۔ آرٹیکل 140 اے کے صوبائی حکومت پر لازم ہے وہ بلدیاتی انتخابات کرائیں۔

تازہ ترین