چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی عوام کی جماعت ہے، شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کیے جائیں۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ملاقات کی۔
بلاول ہاؤس کراچی میں ہونے والی اس ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری اور بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کے درمیان شہرِ قائد کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے مرتضیٰ وہاب کو شہرِ قائد میں عوام کی خدمت کے تسلسل کو جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی جماعت ہے، شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کیے جائیں۔