• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا ویکسین کی 42 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں


کورونا ویکسینیز کی 42 لاکھ خوراکوں پر مشتمل نئی ویکسی نیشن پاکستان پہنچ گئیں۔

نئی آنے والی خوراکوں میں سائنو ویک کی 30 لاکھ اور سائنو فام کی 12 لاکھ خوراکیں شامل ہیں۔

ترجمان نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے بتایا کہ کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر سندھ کو طبی آلات دیے ہیں۔

ترجمان این ڈی ایم اے نے بتایا کہ سندھ حکومت کو دیے گئے آلات میں 10 ایکسرے مشینیں، 500 آکسیجن سیلنڈر، 2 آئی سی یو وینٹی لیٹر، 200 بائی پیپ وینٹی لیٹر شامل ہیں۔

تازہ ترین