• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، جینز پہننے پر 17 سالہ بہو سسرالیوں کے ہاتھوں قتل

نئی دہلی (این این آئی)بھارت کی ریاست اتر پردیش میں جینز پہننے پر سسرالیوں نے مبینہ طور پر 17 سالہ بہو کو قتل کر ڈالا۔تفصیل کے مطابق 17 سالہ نیہا پاسوان کو ریاست اترپردیش کے ضلع دیوریا میں 19 جولائی کو محض اس لیے قتل کیا گیا کہ اس کے سسرالیوں کو بہو کا جینز پہن کر گائوں میں گھومنا پسند نہیں تھا۔مقتولہ رشتے میں مبینہ قاتلوں کی پوتی بھی تھی جس کا خاندان میں ہی بیاہ ہوا تھا۔مہوادوہ سے تعلق رکھنے والی 17 سالہ لڑکی جینز پینٹ پہنا کرتی تھی جس پراس کے نانا اور ماموں (سسر)نے اعتراض کیا۔ تاہم لڑکی نہیں مانی اور اس مسئلہ پراس کا اپنے رشتہ داروں (سسرالیوں)سے جھگڑا ہوا۔برہم رشتہ داروں نے ڈنڈوں سے لڑکی کی پٹائی کردی جس کے نتیجہ میں وہ زخمی ہوگئی اور بعد میں اس کی موت ہوگئی ، پولیس نے نیہا کے نانا، نانی، چچا، خالہ ، کزن اور آٹو ڈرائیور سمیت 10 افراد کے خلاف قتل اور شواہد مٹانے کا مقدمہ درج کرلیا۔ مقتولہ کے نانا، نانی، ایک مامو اور رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

اہم خبریں سے مزید