• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان بھارت کے ساتھ امن چاہتا ہے، عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ امن کا خواہاں ہے، لیکن آر ایس ایس کے زیرِ تسلط بھارت امن نہیں چاہتا۔

اسلام آباد میں پاک افغان یوتھ فورم کے وفد سے گفتگو میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت کو اپنے اس موقف پر عسکری اداروں کی مکمل حمایت حاصل ہے کہ افغان مسئلے کا حل عسکری نہیں سیاسی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مستقبل کی تمام معاشی حکمت عملیوں کا انحصار افغانستان میں امن پر ہے۔ افغان رہنماؤں کا پاکستان کو افغان بحران کا ذمے دار ٹھہرانا افسوس ناک ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے طالبان کو امریکا اور افغان حکومت سے مذاکرات کے لیے قائل کرنے میں سخت جدوجہد کی، خطے کا کوئی اور ملک پاکستان کی ان کوششوں کی برابری کا دعوے دار نہیں ہو سکتا۔

تازہ ترین