• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باغبانپورہ :ایکسین پرملازمین کاحملہ

لاہور(کرائم رپورٹر سے)باغبانپورہ کے علاقہ میں واپڈا کےایکسین پر دفتر کے ملازمین نے حملہ کر دیا ہے ۔ایکسین رب یار کا کہنا ہے کہ لائن میں ظہور خان ، میٹر ریڈر وقار حیدر اور واجد نواز ایک ملازم کا تبادلہ کروانے کے لیے کئی دنوں سے اصرار کر رہے تھے جب میں نے ایسا کام کرنے سے انکار کیا تو مجھ پر حملہ کر دیا، 4 ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ایف آئی آر میں اسسٹنٹ لائن مین ظہور خان، میٹر ریڈر وقار حیدر واجد نواز کو نامزد کیا گیا ہے ۔
تازہ ترین