• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، کورونا ویکسین نہ لگوانے پر سم بند کرنے کی تجویز کام آگئی


کراچی میں کورونا ویکسین نہ لگوانے پر سم بند کرنے کی تجویز کام آگئی، شہریوں کی بڑی تعداد ویکسین سینٹر پہنچ گئی۔

 کورونا ویکسین نہ لگوانے پر سم بند کرنے کے اعلان کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد ویکسین لگوانے ایکسپو سینٹر پہنچ گئی۔

ایکسپو سینٹر میں ویکسینیشن کرانے کیلئے شہریوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔

ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں میں 1لاکھ 88 ہزار سے زائد لوگوں نے ویکسین لگوائی۔

یاد رہے کہ وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے اعلان کیا تھا کہ ویکسین نہ کرانے والے کی سم بند کردی جائے گی۔

کراچی میں رفیقی شہید اسپتال میں ویکسین سینٹر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ناصر شاہ نے کہا تھا کہ جو ویکسین نہیں کرائے گا اس کی سم بند کردی جائے گی۔

تازہ ترین