• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:۔مجھے قربانی کرنی تھی اور میں ہر سال قربانی کرتا ہوں ۔الحمدللہ صاحب حیثیت ہوں، مگر اس سال اہلیہ کی بیماری اور بعض گھریلو پریشانیوں کی وجہ سے قربانی کا جانور نہ خرید سکا۔ تو کیا اب جانور لے کرذبح کردوں یا اگلے سال دو قربانیاں کروں ؟

جواب:۔قربانی اور دیگر عبادات کی قضا میں فرق ہے، مثلاً نماز رہ جائے تو نماز کی قضا نماز پڑھ کر ہوتی ہے اور روزے کی قضا روزہ رکھ کر ہوتی ہے، مگر قربانی کی قضا اگلی عید میں قربانی کرکے نہیں ہوتی ،بلکہ جانور یا اس کی رقم صدقہ کرنے سے ہوتی ہے، اس لیے آپ درمیانہ جانور غرباء کو دے دیں یا اس کی رقم فقراء پر صدقہ کردیں۔

اپنے دینی اور شرعی مسائل کے حل کے لیے ای میل کریں۔

masail@janggroup.com.pk

تازہ ترین