• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان کے ایئرپورٹ کی حفاظت کی پیشکش، ترکی کیلئے پُرخطر کوشش

ترکی(اےایف پی)امریکی افواج کے انخلاءکے بعد ترکی کابل کے اسٹریٹجک ایئرپورٹ کی حفاظت کی پیشکش کررہا ہے جسے ماہرین واشنگٹن کیساتھ انقرہ کے کشیدہ تعلقات کو بہتر کرنے کی ایک انتہائی پر خطر کوشش کے طور پر دیکھ رہے ہیں،دوسری جانب ترک سفارتی ذرائع کاکہناہےکہ ہمارا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ افغانستان بیرونی دنیا کے لئے بند نہ ہو اور یہ تنہا نہ رہ جائے۔غیرملکی خبررساںادارے کےمطابق امریکی افواج کے انخلاء کے بعد افغان فضائی حب کو طالبان سے محفوظ رکھنا ایک اہم مسئلہ بن گیاہے، حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ جنگ زدہ افغانستان میں سفارتی عملہ اور انسانی امداد پہنچانےکی نقل و حرکت کیلئے محفوظ تصور کی جاتی ہےتاہم اس کی صورتحال بگڑی تو افغانستان کا دنیا سے رابطہ منقطع ہوجائےگا۔

تازہ ترین