• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سالانہ تر قیاتی پروگرام ، راولپنڈی ڈویژن میں86980ملین کی نئی سکیمیں

راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے) سالانہ تر قیاتی پروگرام کے تحت راولپنڈی ڈویژن میں86980.253 ملین مالیت کی 500نئی سکیموں کا اجراء کیا جارہاہے جن میں سے 430منظورہو چکی ہیں جبکہ باقی پر پیش رفت جا ری ہے ۔بلڈ نگ ڈیپارٹمنٹ کی3، ہائی وے کی1اورواسا کی3سکیموں کا معا ئینہ کرنے کے بعدان کی منظوری دی گئی۔اس بات کا اظہار کمشنر راولپنڈی سید گلزار حسین شاہ نے ڈو یژنل ڈویلپمنٹ و رکنگ پارٹی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کے عوام کا معیار زندگی بلند کر نے کے لئےسکیموں میں واسا کی جا نب سے یو نین کو نسل21 سے29 تک سیورلائن، یو نین کو نسل 1سے12 اور یو نین کونسل 37 , 36 تک سیور لائن و ڈ رینج سسٹم اور سیٹلا ئٹ ٹائون و اس سے ملحقہ علاقوں میں سیورج سسٹم کی بہتری و بحالی شامل ہیں۔اجلاس میں بلڈ نگ ڈیپارٹمنٹ کی جا نب سے گورنمنٹ ایسو سی ایٹ کالج فار گرلزگڑھی سکندر، گورنمنٹ گرلزہائی سکول ٹیکسلا سٹی اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مالک آباد یونین کو نسل جلالہ کے قیام کی سکیمیں جبکہ ہائی وے کی جانب سے چوہڑچوک جی ٹی روڈپرانڈر پاس بمع دکانوں کی سکیم پیش کی گئی ۔ اجلا س میں بتایا گیا کہ ضلع میں سا لانہ تر قیاتی پرگرام کے تحت مجمو عی طو رپر361سکیمیں شا مل ہیں،جن میں سے 264نئی جبکہ 96پر کا م جا ری ہے۔نئی سکیموں میں ہائی وے ڈویژن کی33،آر سی ڈویژن12 ،بلڈ نگ ڈویژن کی72، لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیو نٹی ڈویلپمنٹ کی 50، پبلک ہیلتھ 29، آرڈی اے05، سپورٹس ڈیپارٹمنٹ 4،واسا 50، سمال ڈیمز 1، آرکیالوجی2، آلائیڈ ہسپتالوں کی1 ،ٹورازم 2، ٹیوٹا 1، وائلڈ لائف1 اور پی ایچ اے کی1 سکیم شامل ہیں۔انہوں نے سختی سے ہدایت کی کہ تعلیم کے مید ان میں خطرناک و بو سید ہ عمارتوں کے مسئلے کواولین تر جیح د یتے ہو ئے ایسی تمام عما رات جن کو خطر ناک قرار دیا گیا ہے کو گرا دیا جا ئے ۔
تازہ ترین