• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارٹی کی کامیابی میں کارکنوں نے اہم کردار اداکیا،اعجاز چوہدری

لاہور(خصوصی رپورٹر،اپنے نامہ نگار سے) پارلیمانی لیڈر سینیٹر اعجازاحمدچوہدری نے ایک بیان میں کہاکہ سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن میں کامیابی سے پی ٹی آئی نے سنٹرل پنجاب میں اپنی جیت کے جھنڈے گاڑھے ہیں، کارکنان نے پارٹی کی کامیابی میں اپنا اہم کردار ادا کیا ہے، صوبائی وزیر انسانی حقوق واقلیتی امور اعجاز عالم آ گسٹین نے سیالکوٹ کے ضمنی انتخاب میں جیت پر احسن سلیم بریار کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیالکوٹ کے عوام نے ایک مرتبہ پھر جھوٹ اور فراڈ کی سیاست کومسترد کردیا وزیربلدیات پنجاب میاں محمود الرشید نے کہا ہے وسطی پنجاب کا ن لیگ کا قلعہ ہونے کا طلسم ٹوٹ چکا ہے، ن لیگ کا ریاست مخالف بیانیہ رد ہو چکاہے -وزیر قانون و کوآپریٹوز پنجاب راجہ بشارت نے ضمنی الیکشن میں کامیابی پر تحریک انصاف کے احسن سلیم بریار اور سلیم بریار کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ کے عوام نے خدمت، شرافت اور شفافیت کی سیاست کو کامیاب کیا۔
لاہور سے مزید