• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکولوں کی تزین آرائش اوردیگر مرمت کا فیصلہ

پشاور ( جنگ نیوز) ممبر صوبائی اسمبلی و فوکل پرسن برائے میگا پراجیکٹس و احیائے پشاور آصف خان کی صدارت میں محکمہ تعلیم کے حوالے سے اہم اجلاس منعقدہوا اس موقع پر محکمہ تعلیم کے حکام کی طرف سے ممبر صوبائی اسمبلی کو بریفنگ دی گئی اجلاس میں پشاور میں سکولوں کی تزین آرائش اوردیگر مرمت کا فیصلہ کیاگیا جن میں جی پی ا یس افغان کالونی کیلئے 75 لاکھ روپے ‘ جی پی ایس دلہ زاک کالونی30لاکھ روپے‘ جی پی ایس دین بہارنمبر 2 کیلئے 40 لاکھ روپے ‘ جی پی ایس گڑھ بلوچ نمبر 2 کیلئے 15 لاکھ روپے ‘ جی پی ایس لطیف آباد کیلئے 12 لاکھ روپے ‘ جی پی ایس قاضی کلے کیلئے 10لاکھ روپے ‘ جی پی ایس یوسف آباد کیلئے 15 لاکھ روپے ‘ جی پی ایس زریاب نمبر 3 کیلئے 45 لاکھ روپے ‘ جی پی ایس گڑھی راج کول کیلئے 45 لاکھ روپے ‘ جی ایم ایس یوسف آباد کیلئے 15 لاکھ روپے ‘ گورنمنٹ ہائی سکول دین بہارکالونی کیلئے 22 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں جو کہ ان سکولوں میں ترین وآرائش اور دیگر مرمت کیلئے استعمال کئے جائینگے ۔ جبکہ جی جی ایس ہائی سکول حسن گڑھی 2 کو ہائیر سیکنڈری ‘ جی ایچ ایس سکو ل یوسف آباد کو ہائیر سیکنڈری کا درجہ دیاگیا جبکہ جی پی ایس اتحاد کالونی کو مڈل کا درجہ دیا گیا ۔اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی و فوکل پرسن برائے میگا پراجیکٹس و احیائے پشاور آصف خان نے کہاکہ تعلیم ہماری اولین ترجیح ہے اور طلبہ کو سکولوں میں ہر قسم کی سہولیات فراہم کرینگے اس حوالے سے جلد ہی ان سکولوں میں مرمت کاکام شروع کردیاجائیگا اور تمام کام معیاری ہوگا جس میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ۔
تازہ ترین