• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکا، دنیا کا سب سے بڑا قیمتی پتھرکھدائی کے دوران دریافت

دنیا کا سب سے بڑا قیمتی پتھرنیلم سری لنکا کے ایک گھر کے صحن میں دریافت  ہوا ہے،جس کا وزن 510 کلو گرام ہے۔

جواہرات کے ایک تاجر نے بتایا کہ یہ بہت بڑا نیلم اس وقت کچھ مزدوروں کو ملا جب وہ ان کے صحن میں کنواں کھود رہے تھے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بیش قیمتی پتھر کا وزن 510 کلو ہے اور بین الاقوامی منڈی میں اس کی قیمت سو ملین ڈالر ہوگی۔

سری لنکا کے افسران کا کہنا ہے کہ زیورات کے ایک تاجر ڈاکٹر گماگے کے گھر کے پیچھے کنوئیں کی کھدائی کا کام چل رہا تھا

اسی دوران اچانک ایک بڑا سا نیلم دکھائی دیا۔ 25 لاکھ کیریٹ کے اس نیلم کا وزن تقریباً 510 کلو گرام ہے۔

تازہ ترین