• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنزہ ہاشمی ہارون کادوانی کے ساتھ نظر آئیں گی

پاکستان کی خوبرو اُبھرتی اداکارہ کنزہ ہاشمی کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی پوسٹ نے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں ڈال دیا ہے۔

پاکستانی  ڈرامہ انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ کنزہ ہاشمی کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ہارون کادوانی کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر شیئر کی گئی ہے جسے دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ کنزہ ہاشمی جَلد ہی ہارون کادوانی کے ساتھ کسی پروجیکٹ میں نظر آئیں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ خوبصورت جوڑی جیو انٹرٹینمنٹ کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’محبت تم سے نفرت ہے‘ کی سیکویل ٹیلی فلم میں نظر آئے گی جو کہ ایک رومانٹک ٹیلی فلم ہوگی۔

کنزہ ہاشمی نے اپنی انسٹا پوسٹ پر ہارون کادوانی کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’آس پاس تو اب ہم،‘ جبکہ یہ پوسٹ ہارون کادوانی نے بھی اپنے انسٹا گرام پر شیئر کی ہے۔


واضح رہے کہ اداکار ہارون کادوانی معروف اداکار، ہدایتکار اور پروڈیوسر عبداللّٰہ کادوانی کے بیٹے ہیں۔


اس سے قبل ہارون کادوانی جیو انٹرٹینمنٹ پر نشر ہونے والی ٹیلی فلم ’تیری میری کہانی‘ میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

تازہ ترین