• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نعمان اعجاز بھی ایکٹرز کلیکٹو ٹرسٹ میں شامل

معروف پاکستانی اداکار نعمان اعجاز بھی ایکٹرز کلیکٹو ٹرسٹ پاکستان (ACT-Pakistan) کے ممبر بن گئے ہیں۔

ایکٹرز کلیکٹو ٹرسٹ پاکستان کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں اس بات کا اعلان کیا گیا ہے کہ ’ہم خوش ہیں کہ ایک تجربہ کار اور ورسٹائل اداکار نعمان اعجاز جن کے پاس کام کا تین دہائیوں سے زیادہ کا تجربہ ہے، اُنہوں نے اے سی ٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔‘


بیان میں مزید لکھا گیا ہے کہ ’اداکار متعدد میگا ہٹ ڈرامہ سیریلز میں نظر آچکے ہیں جن میں دشت، نجات، ملنگ، خان، میرا سائیں، بھائی، سنگِ مر مر، ڈر سی جاتی ہے صلہ، دُرِ شہوار، او رنگریزا اور رقیب سےشامل ہیں۔‘

اداکار کی تعریف کرتے ہوئے بیان میں لکھا گیا کہ ’نعمان اعجاز اپنی عمدہ کارکردگی کی وجہ سے مثبت اور منفی کرداروں میں بھی وسیع پیمانے پر جانے جاتے ہیں جوکہ ایک عمدہ فنکار اور سب کے دوست ہیں۔‘

انٹرٹینمنٹ سے مزید