• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ آج  شام 4بجے پریس کانفرنس کریں گے۔

ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ عوام کو فیصلوں کے حوالے سے اعتماد میں لیں گے۔

واضح رہے کہ سندھ بھر بالخصوص کراچی میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کر لیا، لاک ڈاؤن اور پابندیوں کا اطلاق سندھ بھر میں ہوگا۔

سندھ کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں کراچی میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے کچھ شعبوں میں رعایتوں کے ساتھ مزید پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پابندیوں کا اطلاق 8 اگست تک ہو گا۔

تازہ ترین