• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی یونین کی پالیسی کسی مسئلے کے حل میں معاون نہیں ہوسکتی،ترکی

انقرہ ( نیوز ڈیسک) ترکی نے یورپی یونین کی طرف سے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے علاقے ماراش کے بارے میں جاری کیے گئے بیان کی مذمت کی ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ یورپی یونین کی پالیسی کسی مسئلے کے حل میں معاون نہیں ہوسکتی۔ تُرک ترجمان نے کہا کہ یورپی یونین کو اب ادراک کرلینا چاہیے کہ کاپلی ماراش شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کی زمین ہے۔ادھر شمالی قبرصی ترک جمہوریہ وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کیے گئے تحریری بیان میں یورپی یونین کمیشن کے نائب سربراہ اور کمیشنر برائے امورِ خارجہ و سلامتی پالیسی جوزف بوریل کی طرف سے جاری متنازع بیان کا جواب دیا گیا۔
تازہ ترین