• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیرمیں حکومت سازی کیلئے پی ٹی آئی میں گروپ بندی

لندن، سلائو (اورنگزیب چوہدری ) آزاد کشمیر کے انتحابات میں تحریک انصاف کی کامیابی کے بعد حکومت سازی آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہے، وزیراعظم پاکستان عمران خان آزاد کشمیر کے دو بڑے عہدے وزیراعظم اور صدر ریاست کے لیے شخصیات کا انتخاب اور اعلان خود کریں گے۔ دونوں اطراف کے کشمیر سمیت دنیا بھر میں مقیم لاکھوں کشمیری وزیراعظم پاکستان عمران خان کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں، اس وقت تک آزاد کشمیر کی وزارت عظمی کے لیے بہت سے نام لیے جا رہے ہیں جن میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری، نومنتخب ممبر اسمبلی معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنچاب تنویر الیاس، سابق اسپیکر چوہدری انوارالحق، سابق وزیر ماجد خان، خواجہ فاروق، اظہر صادق، قیوم نیازی کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔ ممکنہ طور پر بیرسٹر سلطان محمود ، تنویر الیاس، خواجہ فاروق ، چوہدری انوارالحق کے ناموں کے زیادہ چرچے ہیں اس وقت تحریک انصاف آزاد کشمیر میں بظاہر دو گروپ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور تنویر الیاس کے ہیں۔ عین ممکن ہے ان دونوں کی جنگ میں کوئی تیسرا بازی لے جائے۔ عام خیال ہے کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور تنویر الیاس دونوں میں سے ایک کو وزیراعظم اور دوسرے کو صدر ریاست بنائے جانے کا امکان ہے۔ وزیراعظم بنائے جانے والے شخص کے گروپ کو بڑی وزارتوں کی قربانی دینی ہو گی۔ جب کہ صدر ریاست بنائے جانے والے شخص کے گروپ کو سینئر وزیر اور اسپیکر شپ کے ساتھ بڑی وزارتیں مل سکتی ہیں۔ باوثوق زرائع کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود چوہدری خود صدر ریاست بن کر اپنے بیٹے یاسر سلطان کو میرپور سے ممبر اسمبلی منتخب کروا کر اسے سینئر وزیر کے ساتھ طاقتور وزارت لینے پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں تاکہ وہ اپنے بیٹے اور سیاسی جانشین کو اپنی زندگی میں ہی کامیاب سیاستدان بنتا دیکھ سکیں، اس حوالے سے مختلف آپشن پر مشاورت جاری ہے۔
تازہ ترین