• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کی ن لیگ کے میڈیا سیل کو 24 گھنٹے متحرک رہنے کی ہدایت

اسلام آباد (ایوب ناصر،) پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد میاں محمد نواز شریف نے (ن ) لیگ کے میڈیا سیل کو 24گھنٹے موثر اور متحرک رہنےکی ضرورت پر زور دیا ہے۔

(ن) لیگ سیکریٹریٹ لندن سے جمعہ کو جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کے متوالے ناصر بٹ نے کہا کہ شہباز شریف کی اپنے بھائی نواز شریف سے غیر متزلزل وابستگی ہے اور ماضی میں بھی حکمرانوں کی خواہش رہی ہے کہ شریف خاندان میں دراڑ ڈالی جائے مگر کامیاب نہیں ہوئے

اب بھی شریف خاندان متحد اور متفق ہے اور رہے گا، ناصر بٹ نے جنگ کو بتایا کہ شہبازشریف کی ناراضگی کی خبر پڑھنے کے بعد نواز شریف نے تمام متعلقہ لوگوں سے رابطہ کرکے اس بات پر زور دیا کہ وہ میڈیا سے چوبیس گھنٹے رابطے کا انتظام موثر بنائیں تاکہ کوئی خبر (ن) لیگ کے موقف کے بغیر شائع نہ ہو سکے۔

اہم خبریں سے مزید